Thursday, April 18, 2024

وزیرنجکاری کی زیرصدارت اجلاس،پی آئی اے،اسٹیل ملز کی نجکاری روکنے کی منظوری

وزیرنجکاری کی زیرصدارت اجلاس،پی آئی اے،اسٹیل ملز کی نجکاری روکنے کی منظوری
October 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر نجکاری میاں محمد سومرو کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں   پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری روکنے کی منظوری  دی گئی ۔ اجلاس میں   12 سے زائد اداروں کی نجکاری کی منظوری دے دی، فرسٹ وومن بینک ، ایس ایم ای بینک ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن  کی فروخت کی منظوری  دی گئی ۔ پہلے مرحلے میں 15 سے 20 اداروں کی نجکاری  کی جائے گی ۔