Friday, April 19, 2024

شہرقائد کی اہم شاہراہوں پر تاحال بارشی پانی موجود، متعلقہ ادارے سو گئے

شہرقائد کی اہم شاہراہوں پر تاحال بارشی پانی موجود، متعلقہ ادارے سو گئے
January 15, 2017

کراچی (92نیوز) کراچی میں بارش تو تھم گئی لیکن سڑکوں پر کھڑا پانی مہمان بن گیا۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش وزیر مینشن کی گلیاں اور راستے تالاب بن گئے ہیں لیکن مئیر کراچی کو کوئی سروکار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بادل تو برس کر چل دیے لیکن بارش کا پانی کھڑا ہوگیا۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ وزیر مینشن کے اطراف کی گلیاں جھیل کا منظر پیش کررہی ہیں۔

وزیر مینشن کے راستے اور دکانیں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جو علاقہ مکینوں کے گھر سے نکلنے میں رکاوٹ ہیں۔ بارش نے جہاں سندھ حکومت اور مئیر کراچی کا چہرہ بے نقاب کیا وہیں نکاسی آب کے نظام پر بھی سوالات کھڑے کردیے۔