Wednesday, May 1, 2024

وزیرمملکت برائے داخلہ دورہ کراچی کے دوسرے روز لیاری پہنچ گئے

وزیرمملکت برائے داخلہ دورہ کراچی کے دوسرے روز لیاری پہنچ گئے
October 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز) وزیرمملکت برائے داخلہ دورہ کراچی کے دوسرے دن لیاری پہنچ گئے ، شہریار آفریدی نے قیام امن کیلئے لیاری والوں کی قربانیوں کو سراہا  اور کہا کراچی سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے، لیکن شہر کو اندھیرے میں رکھا گیا ۔ وزیرمملکت برائے داخلہ کا دورہ کراچی کے دوسرے روز لیاری سے پی ٹی آئی کے منتخب رکن قومی اسمبلی شکور شاد کے گھر پہنچے ۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ لیاری سمیت کراچی میں قیام امن کیلئے پولیس اور رینجرز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ شہریارآفریدی کا کہنا تھا سب سے زیادہ ریونیو دینے والے کراچی کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے  ،  وزیراعظم عمران خانکراچی کو ترقی یافتہ شہر بنائیں گے ۔ وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا دنیا کو ڈو مور کا پیغام دیا ، اور کہا پاکستان کو ڈرانا بند کیا جائے ۔ شہریارآفریدی نے لیاری کی عوام کو پیغام دیا کہ نئے پاکستان میں سب کی عزت ہوگی ۔