Saturday, May 4, 2024

وزیرمعدنیات پنجاب عمار یاسر نے استعفیٰ دے دیا

وزیرمعدنیات پنجاب عمار یاسر نے استعفیٰ دے دیا
January 18, 2019
لاہور (92 نیوز) پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے حافظ عماریاسر نے وزارت چھوڑکراپنا استعفیٰ پارٹی قائدین کو بھجوادیاہے۔ وہ شاکی ہیں کہ اُن کے کام میں بے جامداخلت کی جارہی تھی۔ حافظ عماریاسر اپنی وزارت میں مداخلت سے ناخوش تھے۔ پارٹی قائدین چودھری شجاعت اورچودھری پرویزالہٰی کے نام بھجوائے گئے استعفے میں شکوے شکایات انبار لگادیئے۔ ان کاکہنا ہے کہ ان کی وزارت اور کام میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جارہی تھیں۔ استعفے کے متن میں عماریاسر نے کہا ہے کہ بے جامداخلت کی وجہ سے وہ پوری طرح کام نہیں کرپارہے تھے۔ حافظ عماریاسر نے وزارت کے لئے نام تجویزکرنے پر اپنی پارٹی قیادت کاشکریہ بھی اداکیاہے۔