Thursday, April 25, 2024

وزیرقانون پنجاب کیخلاف درخواست دینے والا شخص لا پتہ

وزیرقانون پنجاب کیخلاف درخواست دینے والا شخص لا پتہ
November 16, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے والا شخص لاپتہ ہوگیا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے لاپتہ ناصر عباس کو بازیاب نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ پولیس کو بازیابی کیلئے 22 نومبر تک کی مہلت دے دی۔
پولیس نے ناصر عباس کی بازیابی کے لیے عدالت سے مہلت مانگی۔ ناصر عباس شیرازی کے بھائی علی عباس کی درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کو فریق بنایا گیا ۔
درخواست گزارکے مطابق ایلیٹ فورس کی گاڑی میں چار مسلح جوان اس کے بھائی ناصر عباس شیرازی کو اٹھا کر لے گئے ۔ عدالت ناصر عباس شیرازی کی بازیابی کا حکم جاری کرے ۔
عدالت نےپولیس کو ہدایت کی کہ مہلت ختم ہونے پر ناصرعباس کوبازیاب کرایا جائے۔