Saturday, April 27, 2024

وزیرصحت نے زہرا بی بی کو وارڈ کے باہر ڈرپ لگانے کا اعتراف کر لیا

وزیرصحت نے زہرا بی بی کو وارڈ کے باہر ڈرپ لگانے کا اعتراف کر لیا
January 2, 2017

 لاہور(92نیوز)پنجاب کے وزیر صحت  خواجہ سلمان رفیق نے زہرا بی بی کووارڈکے باہر ڈرپ لگائے جانے کا اعتراف کر لیا ۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے بالآخر مرحومہ زہرا بی بی کو وارڈ کے باہر ڈرپ لگانے کا اعتراف کر لیا ہے کہ وارڈ میں بیڈنہ ہونے کی وجہ سے اسے وارڈ کے باہر ڈرپ لگادی گئی تھی ۔

ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرصحت نے برملا اعتراف کیا ہے کہ ہسپتال  کے وارڈ میں کوئی بیڈ خالی نہیں تھا  اور کئی بیڈز پر تو ایک سے زائد مریض پڑے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بیڈز پر گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے زہرا بی بی کو وارڈ کے باہر ڈرپ لگانا پڑی ۔  پنجاب کے تقریباً تمام ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات ناپید ہیں تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہر سال صوبے کے بجٹ میں سے دوسو ارب سے زائد کا بجٹ کدھر جارہا ہے ۔