Friday, March 29, 2024

وزیرستان سے گرفتار علی وزیر جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل پشاور منتقل

وزیرستان سے گرفتار علی وزیر جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل پشاور منتقل
June 4, 2019
پشاور ( 92 نیوز ) پاک فوج کی چوکی پر حملہ کرنے والے علی وزیر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر مجسٹریٹ آن ڈیوٹی کے سامنے پیش کیا گیا۔ بنوں کی مقامی عدالت نے ملزم علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل پشاور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ علی وزیر اور محسن داوڑ کی قیادت میں مسلح افراد نے پاک فوج کی چوکی پر دھاوا بولا تھا جن کی فائرنگ سے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے تھے جن میں سے ایک بعد ازاں شہید ہو گیا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے علی وزیر کو اسی روز جب کہ محسن داوڑ کو چند روز بعد خفیہ مقام سے گرفتار کرلیا تھا۔