Thursday, April 18, 2024

وزیردفاع خواجہ آصف سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئےروس پہنچ گئے

وزیردفاع خواجہ آصف سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئےروس پہنچ گئے
April 15, 2015
ماسکو(92نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئےروس پہنچ گئے دو روزہ کانفرنس کل سے  ماسکو میں شروع ہو رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ماسکو  پہنچنے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف  نے  روسی ہم منصب سرگئی شوئی گو سے ملاقات  کی ۔ ملاقات میں پاک روس دفاعی تعاون اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر روسی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ تین روزہ دورے کے دوران خواجہ آصف  دیگر اعلی حکام سے بھی  ملاقات کریں گے۔ جن میں دفاعی شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزعرصے سے پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے اور روس نے پاکستان  کے مختلف شعبوں  میں سرمایہ کاری کرنے  میں دلچسپی  کااظہار کیا ہے۔