Friday, April 26, 2024

وزیرداخلہ کی ڈی جی رینجرز سندھ کو قیام امن کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

وزیرداخلہ کی ڈی جی رینجرز سندھ کو قیام امن کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی
January 12, 2017

اسلام آباد (92نیوز) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے ملاقات کی۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لئے رینجرز کی مکمل سپورٹ اور ہر ممکنہ معاونت جاری رکھی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِداخلہ نے میجر جنرل محمد سعید کو بطور ڈی جی رینجرز سندھ تعیناتی اور ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے وزیرِداخلہ کو کراچی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام، شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے اور جرائم کی شرح میں کمی لانے میں رینجرز نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔.