Friday, March 29, 2024

وزیرداخلہ کا لاپتہ بلاگرزپر مقدمات قائم کرنےکےحوالےسے پروپیگنڈے کا نوٹس

وزیرداخلہ کا لاپتہ بلاگرزپر مقدمات قائم کرنےکےحوالےسے پروپیگنڈے کا نوٹس
January 19, 2017
اسلام آباد(92نیوز)وزیر داخلہ نے لاپتہ بلاگرز پر مقدمات قائم کرنےکےحوالے سے میڈیا رپورٹس اورسوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا نوٹس لے لیا۔ چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں کہ کسی بلاگرز پر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا اسی خبریں مضحکہ خیز ہیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے اس معاملے میں غلط معلومات کی تشہیر کا مقصد معاملے کو مزید الجھانا ہے۔ منفی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کی تشہیر ایسے عناصر کی بے حسی کا واضح ثبوت ہے۔ شاید ان کو اس بات کا احساس نہیں کہ انکے ایسے عمل سے کرب میں مبتلا خاندانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس وقت حکومت کی تمام تر توجہ بلاگرز کی باخیریت بازیابی ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکنہ کوشش کی جاری ہے۔ وزیرِداخلہ نے لاپتہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔