Thursday, March 28, 2024

وزیرداخلہ چوہدری نثار سے رابطے کی تمام کوششیں رائیگاں، سپیکر قومی اسمبلی کو بھی کوئی جواب نہ دیا، پارٹی قیادت کا اظہار ناراضی

وزیرداخلہ چوہدری نثار سے رابطے کی تمام کوششیں رائیگاں، سپیکر قومی اسمبلی کو بھی کوئی جواب نہ دیا، پارٹی قیادت کا اظہار ناراضی
May 16, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے رابطے کی کوششیں بھی ناکام رہیں۔ پارٹی قیادت نے چودھری نثار کے رویے پراظہار ناراضی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق وزیرداخلہ چودھری نثار کو حلقہ این اے ایک سو بائیس کے حوالے سے نادرا رپورٹ میں غلطیوں کی نشاندہی اور گمشدہ تھیلوں کی نادرا کو حوالگی کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتے تھے لیکن وزیرداخلہ باربار رابطے کے باوجود نہیں ملے تو ایازصادق معاملہ پارٹی قیادت کے نوٹس میں لے آئے جس پر پارٹی قیادت نے وزیرداخلہ کے رویے پر ناراضی کا اظہارکیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی قانونی ٹیم نے تریپن ہزار ووٹوں پر مشتمل تھیلوں کی نادرا کے پاس ہونے کی نشاندہی کی جبکہ نادرا نے ایاز صادق کی قانونی ٹیم کا مو¿قف سننے سے بھی انکار کردیا۔