Saturday, May 11, 2024

وزیرداخلہ چودھری نثار کا خاتون کی شہریت کے کوائف کی تصدیق کا حکم

وزیرداخلہ چودھری نثار کا خاتون کی شہریت کے کوائف کی تصدیق کا حکم
January 1, 2017

 اسلام آباد(92نیوز)وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے  کمسن بچی کے ساتھ بھارتی جیل میں قید پاکستانی خاتون روبینہ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، نادرا اور پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کو شہریت کی تصدیق   کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی خاتون کمسن بچی کے ساتھ چار سال سے بھارتی جیل میں قید ہے۔ روبینہ کا شوہر دلی میں اسے چھوڑ کر فرار ہوگیاتھا روبینہ کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی شوہر کے پاس تھا بھارتی اخبار کے مطابق روبینہ کے پاس اب پاکستانی شناخت ثابت کرنے کا بھی کوئی ذریعہ نہیں  اور وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی کوٹ بھلوال جیل میں قید ہے۔  وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈائریکٹر پاسپورٹ اور چیئرمین نادرا کو 48 گھنٹوں کے اندرہنگامی بنیادوں پرروبینہ کی شہریت کے کوائف کی تصدیق کا حکم دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ  اگر یہ ثابت ہو جائے کہ وہ پاکستانی ہے تو وزارت داخلہ وزارت خارجہ سے مل کر روبینہ کو پاکستان واپس لانے کے انتظامات کرے گی۔