Monday, September 16, 2024

وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ خودکش دھماکے میں شہید !!! ملبے سے 12افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ خودکش دھماکے میں شہید !!! ملبے سے 12افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
August 16, 2015
اٹک (92نیوز) وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ خود کش دھماکے میں شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے شادی خان میں خود کش دھماکے سے وزیرداخلہ پنجاب کے ڈیرے کی چھت گرگئی اور وزیرداخلہ اور ڈی ایس پی سمیت تیس افراد ملبے تلے دب گئے۔ 92نیوز کے مطابق خودکش حملہ آور ان کے پاس آیا اور ان سے ہاتھ ملا کر ان کے قریب بیٹھ گیا۔ خودکش حملہ آور نے قریب بیٹھتے ہی اپنے ساتھ بندھے دھماکہ خیز مواد کو اڑا دیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ صوبائی وزیر داخلہ کے ڈیرے کی چھت تمام بیٹھے افراد پر آ گری۔ سکیورٹی حکام کے مطابق اب تک ملبے سے 12لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ دھماکے کے فوری بعدامدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا۔ ڈھائی گھنٹے طویل آپریشن کے بعد وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ اور ڈی ایس پی شوکت شاہ سمیت دیگر شہید ہونیوالے افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیرداخلہ پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف ہونے والے آپریشن میں سرگرم تھے اور انہوں نے اس آپریشن میں گرانقدر کامیابیاں حاصل کی تھیں۔ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر ان پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔