Wednesday, May 1, 2024

وزیرداخلہ پر حملہ معمولی واقعہ نہیں ،تہہ تک جانا چاہئے ، نواز شریف

وزیرداخلہ پر حملہ معمولی واقعہ نہیں ،تہہ تک جانا چاہئے ، نواز شریف
May 7, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)  سابق وزیر اعظم نواز شریف نے  احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ پر حملہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ، تہہ تک جانا چاہئے ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف احسن اقبال پر حملے پر افسوس تو کیا مگر ساتھ ہی قومی اداروں پر تنقید کی روش نہ چھوڑی اور  ججز تعیناتی، سپریم جوڈیشل کونسل کا طریقہ تبدیل کرنے اور نیب کوختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ سابق نااہل وزیر اعظم ایٹمی دھماکوں،سی پیک ،دہشتگردی کے خاتمے اور کراچی میں امن بحالی کا سہرا اپنے سر لیتے ہوئے تعریف سننے کی خواہش بھی زبان پر لے آئے ۔ نواز شریف نے کہا کہ جنہوں نے لوٹ مار کی وہ بڑے آرام سے گھروں میں سو رہے ہیں،پیپلز پارٹی کے خلاف کیسز التوا کا شکار ہیں ،نہ پیشی ہوتی ہے نہ فیصلے آتے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم  نے چیف جسٹس کے خلاف بھی خوب زہر اگلا اور ساتھ پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کی وفاداریاں تبدیل کرائے جانے کا بھی رونا روتے رہے۔