Saturday, May 11, 2024

وزیرداخلہ سے اعلیٰ سطحی امریکی وفد کی ملاقات‘ دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

وزیرداخلہ سے اعلیٰ سطحی امریکی وفد کی ملاقات‘ دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
December 10, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیر داخلہ چودھری نثار سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور امریکی نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور امریکی وفد کے مابین ہونے والی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات‘ خطے کی مجموعی صورت حال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کے علاوہ رچرڈ اولسن اور امریکی ڈپٹی سیکرٹری ٹونی بلنکن شامل تھے۔ دوران ملاقات ہارٹ آف ایشیا کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی وفد نے سانحہ کیلیفورنیا پر بھی وزارت داخلہ سے بات چیت کی اور اس واقع میں ملوث ملزمہ تاشفین ملک کے بارے میں معلومات مانگی ہیں۔ وزیر داخلہ نے امریکی وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ وزیر داخلہ نے امریکی سفیر کو تاشفین سے متعلق اب تک ملنے والی معلومات سے بھی آگاہ کیا۔