Friday, April 26, 2024

وزیرداخلہ سندھ نے چھٹی کی عرضی بھیج دی !!! سائیں نے منظور، بلاول نے نامنظور کر دی

وزیرداخلہ سندھ نے چھٹی کی عرضی بھیج دی !!! سائیں نے منظور، بلاول نے نامنظور کر دی
June 27, 2015
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کی چھٹی منظور کر لی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے منسوخ کر دی اور حکم صادر فرمایا کہ انہیں فوری وطن واپس بلایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بیرون ملک قیام میں توسیع کر دی۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ان کی چھٹی کی درخواست منظور کر لی جبکہ بلاول بھٹو نے فوری واپس آنے کا حکم جاری کردیا۔ کراچی میں رینجرز کے چھاپے اور پکڑ دھکڑ کے ڈر سے کئی سرکاری افسر تو غائب ہیں ہی لیکن اب سندھ کی بیورو کریسی بھی ادھر ادھر ہونا شروع ہوگئی ہے۔ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بھی فریال تالپور کے ہمراہ لندن میں ڈیرے ڈال لیے ہیں اور دس دن چھٹی کی چٹھی لکھ دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ان کی چھٹی کی درخواست منظور کرلی اور وزارت داخلہ کا محکمہ اپنے پاس واپس لے لیا۔ دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ان کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں واپس بلالیا ہے یعنی دال میں کچھ کالا ہے۔ اب سہیل انور سیال صاحب منظورکی گئی چھٹیوں کو لندن بیٹھ کر انجوائے کریں گے یا پھر بلاول بھٹوزرداری کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے دوڑے چلے آئیں گے، فیصلہ آج متوقع ہے۔