Saturday, September 7, 2024

وزیرخزانہ کی وطن واپسی مشکوک ہوگئی

وزیرخزانہ کی وطن واپسی مشکوک ہوگئی
September 21, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کےلئے ایک بعد ایک مشکل۔ پہلے نیب ریفرنس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔ پھر گھر پر چھاپے پڑ گئے۔ اور اب انہیں وزارت خزانہ سے عملی طور پر علیحدہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار جو کہ اس وقت لندن میں موجود ہیں ان کی وطن واپسی میں تاخیر کے باعث وزارت خزانہ کے تمام امور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل کے سپرد کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ نیب ریفرنس کے بعد وزارت خزانہ نے اسحاق ڈار سے فون پر ہدایات لینا بھی بند کردی ہیں۔

 وزیراعظم کی جانب سے وزارت خزانہ کے افسران و عملے کےلئے اسحاق ڈار کے بجائے مفتاح اسماعیل کے احکامات کی تعمیل کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔