Friday, April 26, 2024

وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ‏موخرکردیا

وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ‏موخرکردیا
October 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت  اقتصادی رابطہ کمیٹی کا  اجلاس ہوا ، اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا۔ ای سی سی نے10 لاکھ ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی جبکہ کے الیکٹرک  کے معاملات حل کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔ کے الیکٹرک کے معاملات کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی  وزارت خزانہ، توانائی، پٹرولیم ڈویژن، اے جی پی آر اور ایف بی آر کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسٹیل ملز ملازمین کو اگست کی تنخواہ کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی ۔ ای سی سی نے تمباکو کے نظرثانی شدہ سیس ریٹس کی بھی منظوری دے دی ۔