Saturday, April 20, 2024

وزیرخزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس،سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنیکافیصلہ

وزیرخزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس،سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنیکافیصلہ
November 27, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس مٰیں موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری بھی دے دی۔ اجلاس میں  گردشی قرضہ کم کرنے کے لیئے اسلامی بانڈ کے اجرا کی منظوری بھی دی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ  ای سی سی کے اجلاس میں آرایل این جی کے ذریعے گیس کی کمی کو پورا کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلا س میں  نیشنل  پاورپارکس مینجمنٹ کمپنی کیلئے  گارنٹی کی اصولی منظوری دی گئی۔