Tuesday, April 16, 2024

وزیرخزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس،پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا

وزیرخزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس،پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا
August 29, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) وفاقی وزیرخزانہ اسد عمرکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا البتہ گیس اورپی ایس او کو بیل آوٹ پیکج کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ چیئر مین ای سی سی اسد عمر نے گیس کی قیمتوں میں اضاٖفہ کی سمری آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ، پی ایس او کو60 ارب روپے کا بیل آوٹ پیکج ملنے کے امکانات معدوم ہو گئے۔ پی ایس او کو پاور سیکٹر کیلئے جاری ہونے والی سبسڈی سے ہی ادائیگیاں کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق گردشی قرضے کے معاملے کے پر ڈیڑھ گھنٹہ سوال و جوابات کا سلسلہ جاری رہا، سرکل ڈیبٹ اور گیس کی قیمت میں اضافہ اور دیگر امور پر متعلقہ وزارتوں کے افسران وزیر خزانہ اسد عمر کے سولات کے جوابات دینے سے قاصر رہے۔ اسد عمر نے سخت سوالات کئے اور افسران سے کہا کہ آئندہ اجلاس میں بھرپور تیاری کے ساتھ آنا ہو گا۔