Tuesday, May 14, 2024

وزیرخزانہ کی برطرفی دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی ہے، بلاول بھٹو

وزیرخزانہ کی برطرفی دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی ہے، بلاول بھٹو
March 29, 2021

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا، وزیرخزانہ کی برطرفی دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ پی ٹی آئی کے وزیر کو عہدے پر کام جاری رکھنے کیلئے سینیٹ میں جیت درکار تھی جسے ان کی شکست نے ناممکن بنا دیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ہونیوالی بدترین مہنگائی کا اعتراف کررہی ہے، پارلیمانی سیاست اس حکومت کیخلاف سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی۔