Saturday, April 20, 2024

وزیرخزانہ کا پٹرولیم کی قیمتیں برقرار رکھنے کااعلان

وزیرخزانہ کا پٹرولیم کی قیمتیں برقرار رکھنے کااعلان
November 1, 2016
اسلام آباد (92نیوز)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے نومبر کیلئے پٹرولیم کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت رواں ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں اضافہ نہ کرنےپر نقصان خود برداشت کریگی اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو میں ہونیوالی ملاقات میں آرمی چیف کی توسیع پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ کے پی کے میں گورنر راج نہیں لگایا جائے گا۔ ٹی او آر کمیٹی کے روح رواں پاناما لیکس کا معاملہ حل نہیں کرنا چاہتے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں آرمی چیف سے اخباری خبر کی تحقیقات کے معاملے پر بات ہوئی ۔ وزیر اعظم کے حکم پر آرمی چیف کوراوالپنڈی میں تحقیقات میں ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا لیکس اس موقع پر آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاناما لیکس میں وزیر اعظم کا نام نہیں ہےیہ ہنگامہ بازی صرف سیاست کے لیے کی جارہی ہے لیکن انہیں 2023 کے بعد بھی انتظار کرنا پڑے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پی کے میں گورنر راج نافذ نہیں کرے گی۔ پنجاب اور خیبر پختونونخوا کے احتجاج کا موازنہ نہ کیا جائے پنجاب نے اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان نہیں کیا تھا۔