Saturday, April 20, 2024

وزیرخزانہ کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم جاری کرنے کا اعلان

وزیرخزانہ کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم جاری کرنے کا اعلان
November 29, 2016

اسلام آباد(92نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جاری کرنے کا اعلان کردیا موجودہ حکومت کی کرپشن کا ایک اسکینڈل لانے والوں کو کھلا چیلنج بھی کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو خوشخبری سنادی، اسلام آباد میں پاک افغان وسطی ایشیائی ممالک ٹریڈ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریئل سٹیٹ سیکٹر کے لیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اگلے چند روز میں جاری کر دی جائے گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پرسفارشات کی منظوری دے دی ہے۔ اسکیم کے تحت ایف بی آر اور ڈی سی ویلیو کے درمیان فرق کو ریگولرائز کیا جا سکے گا۔

وزیر خزانہ نے اپنے مخالفین کو کھلا چیلینج بھی دے دیا ، کہنے لگے کہ چیلنج کرتا ہوں موجودہ حکومت کی کرپشن کا ایک اسکینڈل لے آئیں۔

وزیر خزانہ اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ  ملتان سکھر موٹر وے کے لیے تین ارب ڈالر، ریلوے لائنز کی بہتری کے لیے پانچ ارب ڈالر ز اورگوادر کی ترقی کے لیے تین ارب ڈالر ز مختص کئے گئے ہیں ان منصوبوں سے پاکستان وسطی ایشیائی ممالک اور افغانستان سے جڑ جائے گا۔