Thursday, March 28, 2024

وزیرخزانہ پنجاب کا میٹروبس کا کرایہ بڑھانے کا اعلان کر کے یوٹرن

وزیرخزانہ پنجاب کا میٹروبس کا کرایہ بڑھانے کا اعلان کر کے یوٹرن
October 18, 2018
لاہور ( 92 نیوز)وزیرخزانہ پنجاب نے میٹرو بس کا کرایہ بڑھانے کا اعلان کرکے یوٹرن لے لیا ، پنجاب حکومت نے میٹروبس کاکرایہ سٹاپ ٹوسٹاپ مقررکرنے کے فیصلے پرکچھ ہی دی بعدیوٹرن لے لیا،وزیرخزانہ  پنجاب  مخدوم ہاشم جواں بخت  نے کہاہے کہ  میٹروبس سروس پر بارہ ارب کی سبسڈی عوام پربوجھ ہے۔ لاہورکے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینارکےموقع پر میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے پہلے میٹروبس کاکرایہ بڑھانے کا اعلان کیا ۔ لیکن کچھ ہی دیرمیں پھربات چیت  کرتے ہوئے بولے دیکھنا ہوگا کہ سبسڈی کن  لوگوں کو دی جارہی ہے۔وزیرخزانہ پنجاب کاکہناتھا کہ نوجوانوں کےلئے روزگار کے مواقع پیداکریں گے۔ نوجوانوں کے لئے آسان شرائط پرقرضے دینے کاپروگرام لارہے ہیں۔ صوبائی وزیرخزانہ کو میٹروبس کاسٹاپ ٹوسٹاپ کرایہ مقررکرنے کااعلان واپس لیناپڑا، اس معاملے پرپنجاب حکومت سبسڈی ختم کرنے یانہ کرنے کے معاملے پر کنفیوژن کاشکارہے۔