Friday, April 26, 2024

پاکستانی وزیرخارجہ کا ڈچ ہم منصب کو فون ، گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر احتجاج کیا

پاکستانی وزیرخارجہ کا ڈچ ہم منصب کو فون ، گستاخانہ خاکوں کے معاملے  پر احتجاج کیا
August 28, 2018
اسلام آباد(92 نیوز) پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر ڈچ حکومت سے باضابطہ رابطہ کر کے احتجاج کیا۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے ڈچ ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا  اور گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اٹھا دیا۔ ترجمان کے مطابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ  ڈچ رکن پارلیمان نے قابل نفرت قدم اٹھایا جس سے  دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے ڈچ ہم منصب کو باور کرایا کہ ایسے اقدام نفرت اور عدم برداشت کو ہوا دینے کے مترادف ہیں۔