Saturday, May 18, 2024

وزیرخارجہ کا دورہ افغانستان،افغانی صدر اور ہم منصب سے ملاقاتیں کیں

وزیرخارجہ کا دورہ افغانستان،افغانی صدر اور ہم منصب سے ملاقاتیں کیں
December 24, 2018
کابل ( 92 نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں افغانستان پہنچ گئے ، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔ وزیر خارجہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان پہنچے اور پہلے افغانی ہم منصب  صلاح الدین ربانی سے ملاقات کی ،  پاک افغان وزرائے خارجہ کی ملاقات کےبعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال ، افغان مفاہمتی عمل  اور معیشت کے مختلف  کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی افغان صدارتی محل پہنچے اور افغان صدر سے ون آن ون  ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔