وزیرخارجہ کا افغان ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کی تحقیقات سے آگاہ کیا
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود کا افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا، افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کی تحقیقات اور اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ کی افغان ہم منصب کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا، ملزموں کو جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ، توقع ہے افغان حکومت سنجیدہ کاوشوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے سفیر اور سینئر سفارتکاروں کو واپس بلانے کے فیصلے پر نظرثانی کرے گی۔