Friday, April 19, 2024

وزیرخارجہ نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا

وزیرخارجہ نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا
August 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹر اور سری لنکن ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ مودی سرکار کی طرف سے کشمیر کی حیثیت ختم کرنے کے خلاف پاکستان عالمی سطح پر سرگرم ہے۔ شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ بھارت جبری ہتھکنڈوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ونسٹن پیٹر نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا نیوزی لینڈ میں کشمیری کمیونٹی بھی حالات سے آگاہی حاصل  کر رہے ہیں اس سلسلے میں نیوزی لینڈ مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے سری لنکن وزیر خارجہ تلک ماراپانا سے بھی ٹیلفونک رابطہ کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کر دیا  ہے  "جینو سائیڈ واچ نہتے کشمیریوں  کے  قتل عام کا خطرہ ظاہر کر چکی ہے۔