Thursday, May 9, 2024

وزیرخارجہ شاہ محمود کی افغان ہم منصب حنیف اتمر سے ملاقات ، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

وزیرخارجہ شاہ محمود کی افغان ہم منصب حنیف اتمر سے ملاقات ، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال
November 27, 2020

 اجلاس میں وزیر خارجہ نے کابل، بامیان دہشتگرد حملوں کی پرزور مذمت کی اور قیمتی جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم کا حالیہ دورہ دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ہو گا۔ خطے میں دیرپا امن، پر امن افغانستان سے جڑا ہے۔

وزیر خارجہ نے اقتصادی تعاون کے فروغ اور دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا افغان قیادت کے پاس امن کا نادر موقع ہے تاہم امن دشمنوں سے بھی باخبر رہنا ہو گا۔ پاکستان، دیرپا افغان امن، مہاجرین کی جلد لیکن باوقار وطن واپسی کا خواہاں ہے۔

افغان وزیر خارجہ نے جنیوا کانفرنس، افغان امن عمل میں کردار پر وزیر خارجہ سے اظہار تشکر کیا۔