Sunday, May 12, 2024

وزیرخارجہ شاہ محمود کا عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر غور

وزیرخارجہ شاہ محمود کا عراقی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر غور
January 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے‏عراقی وزیر خارجہ محمد علی الحکیم سے ٹیلیفونک رابطہ کرلیا۔ ایران امریکا کشیدگی سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، پر گہری تشویش ہے، یہ خطہ کسی  نئی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، معاملات  افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ قریشی فریقین کو ملکی خود مختاری اور سالمیت کے تحفظ کو ملحوظِ خاطر رکھنا چاہیے۔ عراقی وزیرخارجہ محمد علی الحکیم نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے دوران گفتگو کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔