Friday, April 26, 2024

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
August 21, 2020
 بیجنگ (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور اعلیٰ حکام بھی ہمراہ ہیں۔ ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا چینی قیادت سے ملاقاتیں دونوں ممالک کیلئے مفید ثابت ہوں گی۔ وفد چین میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی سوچ کی عکاسی کرے گا۔  وزیر خارجہ ، شاہ محمود قریشی ، چین ، دورے ، بیجنگ وزیر خارجہ چین کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ چین میں ہونیوالے والے “پاک، چین اسٹریٹیجک مذاکرات” کے دوسرے دور میں شرکت کریں گے۔ مذاکرات میں چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے۔ مذاکرات میں سی پیک فیز ٹو سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات ہو گی۔ واضح رہے کہ پاک چین اسٹریٹیجک مذاکرات کا پہلا دور مارچ میں منعقد ہوا تھا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرونا عالمی وبا کے بعد چین کا دورہ کرنے والی پہلی سیاسی شخصیت ہیں۔