Saturday, May 4, 2024

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کے تیسرے مرحلے میں ترکمانستان پہنچ گئے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کے تیسرے مرحلے میں ترکمانستان پہنچ گئے
August 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کے تیسرے مرحلے میں ترکمانستان پہنچ گئے۔

اشک آباد ہوائی اڈے پر ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر عرفان احمد اور ترکمانستان وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ ترکمانستان میں قیام کے دوران ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف اور رشید میردوف کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔