Saturday, May 4, 2024

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نماز عید ملتان میں ادا کی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نماز عید ملتان میں ادا کی
August 22, 2018
ملتان ( 92 نیوز) ملتان بھی عید الاضحی بھر پور مذہبی عقیدت اور حترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے ، نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عید نماز دربار بہاؤالدین زکریا پر ادا کی  ، نماز کی ادائیگی  کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پیپلز پارٹی نئے صوبہ بنانے میں ہماری حمایت کرے گئی۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات کیلئے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے نظریاتی سیاست کو دھچکا پہنچے گا ، جنوبی پنجاب صوبے کا قیام پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے امریکہ میں قید  ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کہا کہ عافیہ صدیقی  قوم کی بیٹی ہیں ، پانی کا مسئلہ سنگین ہے ۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے اپنے بیٹوں کے ہمراہ نماز عید دربار موسیٰ پاک پر ادا کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قربانیوں کا وقت اب شروع ہو گیا ہے، حکومت چلانا کوئی آسان کام نہیں۔ نماز عید کے بعد فرزندان اسلام کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے جو کہ عید کے تیسرے دن تک جاری رہے گا۔