Saturday, April 20, 2024

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 5 روزہ دورے پر نیویارک پہنچ گئے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 5 روزہ دورے پر نیویارک پہنچ گئے
September 21, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 5 روزہ دورے پر نیویارک پہنچ گئے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم اور سفارتی عملے نے ان کا خیرمقدم کیا۔

وزیرخارجہ کی پاکستان ہاؤس آمد ہوئی جہاں وزٹرز بک میں تاثرات قلمبند کیے۔ شاہ محمودقریشی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیرخارجہ کونسل آن فارن ریلیشنز سمیت متعدد فورمز میں شرکت کریں گے۔