Friday, April 19, 2024

وزیرخارجہ شاہ محمود آج پاک چین دوطرفہ مذاکرات کی قیادت کرینگے

وزیرخارجہ شاہ محمود آج پاک چین دوطرفہ مذاکرات کی قیادت کرینگے
July 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا دو روزہ دورہ چین کے موقع پر آج چینگڈو میں دوطرفہ مذاکرات کی قیادت کریں گے۔ 

ان مذاکرات میں دو طرفہ تعاون، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیشرفت پر غور کیا جائے گا۔ کورونا ویکسین کی دستیابی، انسداد دہشت گردی اور دفاع و سلامتی کے اُمور زیر غور آئیں گے۔

وزیر خارجہ اپنے مختصر دورہءچین کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ای سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہءچین کی دعوت، ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی نے دی ہے۔ وزیر خارجہ کا یہ دورہ،  پاکستان اور چین کے مابین لازوال دوستی اور اسٹریٹیجک تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔