Saturday, April 20, 2024

وزیرخارجہ خارج،پی ٹی آئی وزیر داخلہ کو بے دخل کرنے کیلئے متحرک

وزیرخارجہ خارج،پی ٹی آئی وزیر داخلہ کو بے دخل کرنے کیلئے متحرک
April 26, 2018
نارووال ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو سیاست سے خارج  کروانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو بھی بے دخل کرنے کیلئے  عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا۔ عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن ابرار الحق نے  احسن اقبال کے اقامے سے متعلق  ماہر قانون بابر اعوان  سے ملاقات کی ۔ملاقات میں  عدالت میں احسن اقبال کیخلاف درخواست دائر کرنے پر مشاورت کی گئی ۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ  وزیر داخلہ کو بے دخل کرنے کیلئے ان کے اقامے کی کاپی حاصل کر لی ہے ۔