Friday, April 19, 2024

وزیرتعلیم کا ملک بھر میں کل سے پرائمری کلاسز کھولے جانے کا اعلان

وزیرتعلیم کا ملک بھر میں کل سے پرائمری کلاسز کھولے جانے کا اعلان
September 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں کل سے پرائمری کلاسز کھولے جانے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیرتعلیم نے ملک بھر میں پرائمری کلاسز کل سے کھولے جانے کا اعلان این سی او سی اجلاس کے بعد کیا۔ شفقت محمود کا کہنا تھا صوبائی حکومتوں سے مشاورت اور کورونا ڈیٹا کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں پونے دو لاکھ ٹیسٹ ہوئے، ایک فیصد سے بھی کم مثبت آئے، ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کرانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔