Tuesday, April 23, 2024

وزیربلدیات سندھ نے صدر پاکستان کے پلاٹ پر قبضے کی خبر کا نوٹس لے لیا

وزیربلدیات سندھ نے صدر پاکستان کے پلاٹ پر قبضے کی خبر کا نوٹس لے لیا
September 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ کے وزیربلدیات سعیدغنی نے صدرمملکت عارف علوی کے کراچی میں پلاٹ پر قبضہ کی خبرکانوٹس لے لیا۔ وزیر بلدیاتی سندھ نے  صدر مملکت کے پلاٹ پر قبضے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے کے ڈی اے حکام سے ریکارڈ طلب کرلیا ۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ دوسری جانب  صدرمملکت  کاکہناہےکہ وہ اکیلے قبضہ مافیا کا نشانہ نہیں بنے بلکہ لاکھوں لوگوں کے ساتھ ایسا ہواہے۔ صدرمملکت نےسوشل میڈیا پر اپنے پیغام  میں کہاکہ ان کی قانونی ملکیت قبضہ مافیا کے نذر ہوگئی۔ وہ اکیلے نہیں ہیں جن کے ساتھ یہ ہواہےبلکہ لاکھوں لوگوں کے ساتھ یہ سب ہواہے۔ دوسری جانب  کے ڈی اے حکام کاکہناہے عارف علوی کے پلاٹ پرقبضہ نہیں ہوا۔ڈائریکٹر لینڈ کہتےہیں،عارف علوی نے گذشتہ سال سائٹ پلان اور قبضہ آرڈر کی درخواست کی تھی،اس درخواست میں بھی قبضے کو کائی ذکرنہیں تھا۔ ڈائریکٹر لینڈ کاکہناہے کہ جس جگہ عارف علوی کا پلاٹ ہے وہ جگہ اب شیر محمد گوٹھ کی ملکیت ہے ، بورڈ آف ریونیو نے یہ زمین شیرمحمد گوٹھ کو الاٹ کی ہے۔