Friday, April 26, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر علامہ اقبال کے مجسمے کو ہٹا دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر علامہ اقبال کے مجسمے کو ہٹا دیا گیا
February 2, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے پارک میں علامہ اقبال کے مجسمے کا نوٹس لے لیا۔ سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر مجسمے کو ہٹا دیا گیا۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے ڈی جی پی ایچ اے کو مجسمے کے معاملے میں غفلت برتنے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

ڈی جی پی ایچ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دو پراجیکٹ ڈائریکٹر معطل کر دیئے، جن میں سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر سبطین اور موجودہ پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہ نواز وٹو شامل ہیں۔