Friday, April 26, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانے کی ہدایت
June 2, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانے کی ہدایت کر دی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے ثمرات ہر حال میں عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔ متعلقہ ادارے و محکمے مؤثر منصوبہ بندی کرکے ریلیف کے اقدامات کو یقینی بنائیں ۔ عثمان بزدار نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے تناسب سے دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لا کر عوام کو ریلیف دیا جائے- متعلقہ ادارے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے مربوط انداز میں کام کریں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ہر قدم عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اٹھ رہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا عوام کیلئے تحفہ ہے۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات جاری رکھیں گے۔ دوسری طرف لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کا منصوبہ جلد شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی۔ 8 کلو میٹر کا سدرن لوپ تھری رائیونڈ روڈ سے ملتان روڈ تک بنایا جائے گا۔