Friday, April 19, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبہ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبہ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایت
February 3, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایت کردی۔ صوبے میں مفت ویکسین لگانے کااعلان بھی کردیا۔

عثمان بزدارکہتے ہیں پنجاب کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز، اضلاع اورتحصیلوں میں کورونا ایس اوپیز کےتحت یوم یکجہتی کشمیرکےاجتماعات ہوں گے
وزیراعلی نے عوام سے یوم یکجہتی کشمیر کے اجتماعات میں شرکت کی اپیل کردی۔

سردارعثمان بزدارکہتے ہیں دنیا سمیت مودی سرکار کو واضح پیغام دیں گے کہ کشمیر پاکستان کا ہے اور رہے گا۔

وزیراعلی پنجاب نے کورونا ویکسین کے آغاز کی مہم کے افتتاح کے موقع پر کہا حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگائے گی۔

پنجاب میں ایک سونواسی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔