Saturday, April 20, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا کی ادویات بلیک کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا کی ادویات بلیک کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
June 24, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا کی  ادویات بلیک کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ عثمان بزدار نے کہا ایکٹمرا انجکشن اور ضروری ادویات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بلاامتیاز ایکشن لیں اوروزیراعلیٰ آفس رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا ہنگامی حالات میں ادویات یا انجکشن کی قلت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔ متعلقہ محکمے اور ادارے ضروری ادویات اور انجکشن کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائیں۔ عثمان بزدار بولے دکھی انسانیت کو لوٹنے والے مافیاء کا ٹھکانہ جیل ہے ۔ ادویات یا انجکشن کی قلت یا مہنگے داموں فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔