Friday, April 26, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم
May 5, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر لاہورڈویژن کیپٹن (ر) محمد یونس کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ عثمان بزدار نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا اور کہا حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کی اجازت نہ دی جائے۔ عید کی تعطیلات کے دوران خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر میں صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت بھی کر دی اور کہا انتظامیہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ مل کر صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنائے۔ صفائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر درست کیا جائے گا۔ شہر کی خوبصورتی کے لئے جامع پلان مرتب کیا جائے۔ انتظامیہ پی ایچ اے کے ساتھ ملکر لاہور کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دے۔ لاہور شہر کی ترقی کیلئے اربوں روپے کا ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔ لاہور:بہت جلد میگا پراجیکٹس پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا لاہور میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس بنانے کے منصوبے پر کام تیز کیا جائے۔ شہر میں پارکنگ کے مسائل حل کرنے کیلئے نئے پارکنگ پلازہ بنائے جائیں گے۔ کمشنر لاہورڈویژن پارکنگ پلازہ بنانے کیلئے لیڈ لیں۔ پناہ گاہوں میں آنے والے افراد کی سہولت کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ شہر میں نئی پناہ گاہوں کے قیام کے لئے اراضی کی نشاندہی کی جائے۔ لاہور میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔