Thursday, March 28, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈاکٹرز کی دو دن کی تنخواہ کورونا فنڈ کی مد میں کٹوتی نہ کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈاکٹرز کی دو دن کی تنخواہ کورونا فنڈ کی مد میں کٹوتی نہ کرنے کا حکم
April 30, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹرز کی دو دن کی تنخواہ کورونا فنڈ کی مد میں کٹوتی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پنجاب میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سپاہی ڈاکٹروں اورنرسوں کی تنخواہ سے دو دن کی کٹوتی کی گئی۔ پنجاب میں دیگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے بھی کٹوتی کی گئی۔ ینگ ڈاکٹرز اور نرسز نے تنخواہوں میں دو روز کی کٹوتی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹروں نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے وکلاء کو گرانٹ کے طور پر دس کروڑ روپے دے دئیے گئے۔ ڈاکٹروں کو اضافی تنخواہ دینے کے بجائے دو دن کی تنخواہ کاٹ لی گئی، یہ حکومت کا دوہرا معیار ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے سخت رد عمل پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹرز اور نرسوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا نوٹس لے کر یہ کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔