Thursday, March 28, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا چنیوٹ اور سرگودھا کیلئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا چنیوٹ اور سرگودھا کیلئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان
March 30, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا چنیوٹ کے لیے ساڑھے پانچ ارب اور سرگودھا کے لیے بارہ ارب کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چنیوٹ میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقات میں کہا جس کا جو حق بنتا ہے اسے ملنا چاہئے، پارٹی عہدے داروں سے بات چیت میں بولے اڑھائی برس میں حکومت کا کوئی کرپشن اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

عثمان بزدار نے کرپشن کی شکایات پر تحصیلدار چنیوٹ اور اکاؤنٹنٹ کو معطل کردیا۔ تقریب میں بولے یکساں ترقی پنجاب کے تمام اضلاع کا حق ہے، رمضان بازاروں میں دوہزار اٹھارہ کے نرخ پر اشیائے ضروریہ ملیں گی۔

سرگودھامیں بھی ارکان اسمبلی سے بات چیت میں کہا کہ سرگودھا کے عوام کو ترقی کا حق لوٹائیں گے،عثمان بزدارنے ویکسینیشن سنٹرکے انتظامات کاجائزہ بھی لیا۔