Friday, April 19, 2024

ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا حکم

ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا حکم
July 26, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کےخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ کاغذی کارروائی کی بجائے عملی کارروائی کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔ انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں جا کر قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں۔ عوام کو مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمے درج کر کے اسٹاک ضبط کیا جائے۔ عثمان بزدار نے کہا اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے۔ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں۔ عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کرنا ہو گا۔ باتیں بہت ہو چکیں،عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کیا جائے۔ مجھے ہر صورت نتائج چاہئیں۔ صوبے کے عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔ پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔