Tuesday, April 23, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا میڈیا ریلیف پیکج ورکرز کی خدمات کا اعتراف ہے، فیاض چوہان

وزیراعلیٰ پنجاب کا میڈیا ریلیف پیکج ورکرز کی خدمات کا اعتراف ہے، فیاض چوہان
May 9, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکورونا سے متاثرہ طبقوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا میڈیا ریلیف پیکج میڈیا ورکرز کی خدمات کا اعتراف ہے۔ کورونا رپورٹنگ کے دوران متاثر میڈیا ورکر کو ایک لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔ کورونا سے وفات پر متاثرہ ورکر کے خاندان کو 10لاکھ دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف پیکیج کیلئے درخواستیں ڈی جی پی آرہیڈ آفس میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ درخواست دہندہ کا کورونا ٹیسٹ سرکاری لیبارٹری سے ہونا ضروری ہے۔