Wednesday, April 24, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے تیرہ ارب روپے کے پیکیج کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے تیرہ ارب روپے کے پیکیج کا اعلان
November 18, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آباد کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے تیرہ ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کر دیا۔ برآمد کنندگان اور تاجر برادری سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیصل آباد ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ ترقیاتی پیکیج کے تحت فیصل آباد میں سڑکیں، پارکس، سیوریج اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے صدر میربہروزریکی بلوچ کی قیادت میں چاروں صوبوں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے وفد نے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔