Thursday, March 28, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کی رجسٹریشن کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کی رجسٹریشن کا اعلان
March 25, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کی رجسٹریشن کا اعلان کردیا۔ معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ناجائز منافع کمانے والوں کا قلع قمع کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غیر رجسٹرڈ ڈیلر اور ہول سیلر چینی تقسیم نہیں کرسکے گا۔ عوام کو سستی چینی کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

اُنہوں نے کہا، سپریم کورٹ کے بلدیاتی اداروں کے حوالے سے ججمنٹ ہمیں نہیں ملی،  جیسے ہی ججمنٹ موصول ہوگی تب ہی ہم کچھ اس پر کہہ سکیں گے۔ ویسٹ میجنمنٹ کے حوالے سے جلد آپ کو اچھے نتائج ملیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ رمضان پیکیج کے تحت 7ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے کہا ناجائز منافع کمانے والوں کا قلع قمع کیا جائے گا، شوگر سپلائی چین کی مانیٹرنگ ہوگی۔ سٹے بازوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے ایک ہفتے میں کارروائیاں کی ہیں۔ یہ کارروائیاں پورے نیٹ ورک کیخلاف کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا، مریم نواز اور اس کا خاندان اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں، کیا مریم نواز اور ہمنواؤں کو کوئی ادارہ قانون کے مطابق طلب نہیں کرسکتا؟۔ کورونا پھیل رہا ہے ہم جھتوں کو آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کا تحفظ کرنا حکومت کا فرض ہے، نیب نے حکومت سے رینجرز کی تعیناتی کا کہا تھا، رینجرز تعینات کردئیے۔ براڈشیٹ کمیشن رپورٹ میں تمام معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے