Thursday, April 25, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں جدید ترین بس ٹرمینل کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں جدید ترین بس ٹرمینل کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
May 14, 2020
ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ڈیرہ غازی خان میں مصروفیات جاری ہیں۔ عثمان بزدار نے جدید ترین بس ٹرمینل اور قدیمی پل ڈاٹ سنگم چوک کی تعمیر وتوسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار  نے ڈیرہ غازیخان میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایس ایف ایم کے بی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی اور اینٹ لگا کرسنگ بنیاد رکھا،،۔ دوسوبستر کے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ پر مجموعی طور پر چار ارب اٹھائیس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کیلئے جدید ترین بس ٹرمینل کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ سردارعثمان بزدارنے کہا کہ ڈی جی خان میں ماڈرن انٹرسٹی بس ٹرمینل بتیس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قدیمی پل ڈاٹ /سنگم چوک کی تعمیر وتوسیع اور بیوٹیفکیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔ پل ڈاٹ /سنگم چوک کا پراجیکٹ چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو منصوبے کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی۔